بلوچستان، اسمگل کیے جانے والا ایرانی ڈیزل برآمد

کوئٹہ (سی این پی)بلوچستان کے علاقے رکھنی میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ترجمان کسٹم کے مطابق عملے نے ایف سی کے تعاون سے بارکھان چیک پوسٹ پر تین مشکوک ٹرکوں کی تلاشی لے کر 40 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا۔ڈیزل اندرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا جس کی قیمت 1 کروڑ 40 ہزار روپے بنتی ہے۔کسٹم حکام نے تینوں ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں