جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(سی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی، امریکا بھی لاک ڈائون اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا اللہ تعالی اورپاکستانی قوم کے شکرگزارہیں، جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی، آج کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر ہوچکا ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ ہوا، وزیراعظم کی تقریرکیبعدمقبوضہ وادی میں بھی مظاہرے ہوئے۔وزیر خارجہ نے کہا امریکابھی لاک ڈائون اورکرفیوکے خاتمے کامطالبہ کررہاہے، غلام نبی آزادنے بھارت کے چہرے سے نقاب اتاردیاہے،اقوام متحدہ کے اجلاس میں مودی کے آنے پر شیم شیم کے نعرے لگے۔یاد رہے گزشتہ روز جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب اور کامیاب دورہ امریکا کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچے تھے اور خطاب میں کہا تھا کہ انشااللہ کشمیری اپنی آزادی حاصل کرکے رہیں گے، میں نے کہا تھا میں کشمیریوں کا سفیر بن کر جائوں گا، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت کو دنیا کے سامنے اور ہرفورم پر بے نقاب کریں گے، انسان کوشش کرسکتا ہے باقی کامیابی اللہ دیتا ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تاریخی تقریرکو زبردست پذیرائی مل رہی ہے،عالمی میڈیانے عمران خان کی تقریرکی بھرپورکوریج کی، مقبوضہ کشمیرکے مظالم سہتے باشندوں نے جشن منایا،پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے تقریرکوجاندارقراردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں