عمران خان نے کشمیر اور امت مسلمہ کا جس طرح دفاع کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، شاہ فرمان

نوشہرہ(سی این پی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا جس طرح دفاع کیا اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی ظلم و بربر یت یورپ امریکا سمیت دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کو اسلام موفوبیا اور ناموس رسالت اور مسلمانوں پر مسلط جنگوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جس طر ح پیش کیا پوری دنیا کی آنکھیں کھول دیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اس خطاب کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے نہ صرف حقیقی لیڈربن گئے بلکہ کشمیر دنیا بھر کے ممالک نے ان کی دلیرانہ موقف کی داد دی ان لوگوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے جن جماعتوں سیاسی رہنمائوں نے تحریک پاکستان اور دوقومی نظریے کی سرعام مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو اب دیکھنا چاہیے کے کشمیر میں 80 لاکھ مسلمانوں کو جس طرح یرغمال کیا گیا اور ان پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں اب وہ قوم کو جواب دیں، اگر برصغیر کی تقسیم نہ ہوتی توآج پورے برصغیر کے مسلمانوں کو یہ دن دیکھنے ہوتے جو آج مسلمانوں سمیت دیگر اقلیت بھارت میں بھگت رہے ہیں۔گورنر شاہ فرمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موجودہ نازک صورت حال میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا مقدمہ جس طرح جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے دیگر سربراہان کے سامنے پیش کیا پوری دنیا پر بھارتی مظالم کھل کر سامنے آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں