وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

لاہور(سی این پی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا بزدلانہ اور قابل مذمت عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آباد کو نشانہ بنایا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان ایوب شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں