ویتنام میں 9ماہ کے دوران ایک کروڑ30 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد

ہنوئی (سی این پی)ویتنام میں رواں سال کے پہلے 9ماہ کے دوران تقریبا ایک کروڑ30 لاکھ غیر ملکی سیاح آئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 10.8 فی صد زیادہ ہے۔ جنوری سے ستمبر کے عرصے میںایک کروڑ سے زائد سیاح ایشیاء، 16لاکھ سے زائد یورپ ، 7لاکھ 37 ہزار 800 امریکہ ،3لاکھ 29 ہزار 200آسٹریلیا اور ارد گرد کے علاقوں جبکہ ساڑھے34 ہزار افریقہ سے آئے۔ ویتنام میںچین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد لگ بھگ 40 لاکھ تھی جو 9 ماہ کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی مجموعی تعداد کا 30.9 فیصد بنتی ہے ۔واضح رہے کہ ویتنام میں گزشتہ سال ایک کروڑ 55لاکھ سیاح آئے جن میں 50لاکھ چینی باشندے تھے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال ایک کروڑ 80 لاکھ غیرملکی سیاح آئیں گے جبکہ اندرون ملک سے آنے والوں کی تعداد 8کروڑ 50لاکھ ہو گی جس سے سیاحتی شعبے کو 700 کھرب ویتنامی ڈونگ یعنی 30.4 بلین امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں