تائیوان، پل ٹوٹنے سے 14 افراد زخمی

تائپے (سی این پی)تائیوان کے مشرقی ساحل پر پل ٹوٹنے سے 14افراد زخمی ہو گئے۔ کوسٹ گارڈ کے حکام نے بتایا کہ ننفنگو میں 140میٹر طویل پل ٹوٹ کر بندرگاہ پر موجود 3 ماہی گیر کشتیوں پر گر گیا جبکہ اس دوران پل سے گزرتے ہوئے آئل ٹینکر بھی بندرگاہ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر ڈارئیور سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے کہا ہے کہ مزید زخمیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم مختصر وقت میں لوگوں کو بچانے کے لیے پرامید ہیں۔ 1998 میں تعمیر کے گئے پل کے ٹوٹنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں