وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملیحہ لودھی کو مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد

اسلام آباد(سی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملیحہ لودھی کو مدت ملازمت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چار سال تک ملک کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے محنت اور لگن سے اقوام متحدہ میں ملک کیلئے خدمات انجام دیں، ان کو کامیابی سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔ملیحہ لودھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نئے مندوب منیر اکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے لیے جو تعریف ملی اس پر خوشی ہے۔ خواہش تھی کہ وزیراعظم کے کامیاب دورے پر سفارتکاری کی میعاد ختم ہو۔ اہم عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر وہ شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں