چونیاں میں 4 بچوں کا قتل،سفاک ملزم سہیل شہزاد کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(سی این پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کے قتل میں ملوث سفاک ملزم سہیل شہزاد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ چونیاں میں 4 معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا، گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی تصویر میڈیا کے سامنے پیش کیں۔پولیس کا کہنا تھا زیر حراست ملزم نے چاروں وارداتیں کیں، ملزم کا نام سہیل شہزاد اور عمر 27 سال ہے، ملزم کو پکڑنے کے لیے پنجاب پولیس، انٹیلی جنس اداروں نے محنت کی، ملزم نے 4 معصوم بچوں محمد عمران، سلمان ،علی حسنین اور فیضان کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں