واپڈا کی پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(سی این پی)واپڈا کی پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ترجمان واپڈا کے مطابق پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ایک ارب 85کروڑ یونٹ زیادہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دریائوں میں پانی کے زیادہ بہائو، آپریشن اور نئے پن بجلی گھروں کی بدولت زیادہ پیداوار ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور تربیلا فور نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کی، اس کے علاوہ رکیارڈ پیداوار کی بدولت ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی ہے۔ترجمان واپڈا نے مزید بتایا کہ سستی پن بجلی کی زیادہ پیداوار کا بجلی کی مجموعی قیمت پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں