شاہد خاقان عباسی کے وکلا کی درخواست منظور

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی قانونی ٹیم سے ملاقات کیلئے بدھ کا دن مختص کر دیا۔ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم سے وکلا کی ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے بدھ کا دن مختص کر دیا،واضح رہے کہ اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جمعہ کا دن پہلے ہی مختص ہے۔گزشتہ روزہمشیرہ سعدیہ عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے جمعہ کا دن مختص ہے۔ کچھ لوگ ملتان اور لاہور سے آتے ہیں جس کی وجہ سے ملاقات کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں