پشتون آرگنائزیشن نے ہمیشہ ملکی ترقی اور پختونوں کی بہتری کیلئے کام کیا،چیئرمین پشتون آرگنائزیشن یورپ نوید خان

برسلز( سی این پی ،راجہ وقاص رضا )نوید خان چیئر مین پشتون آرگنائزیشن یورپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہماری جان اور ایمان کا حصہ ہے اور پشتونوں نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت اور بقاء کے لئے کام کیا ہے ۔موجودہ حکومت نے خیبر پختون خوا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جو انقلابی منصوبے بنائے ہیں ۔اس پر تحریک انصاف کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے پوری دنیا پاکستان کی اہمیت کو جان چکی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلی دفعہ درست اور قابل ہاتھوں میں ہے عالم اسلام میں پاکستان کا نمایاں مقام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں