ترکی کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رکھنے کا عزم

انقرہ(سی این پی)ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دینا ترکی کی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ترکی اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک قوم جنگ آزادی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مدد کو نہیں بھول سکی اور نہ ہم نے اس دوستی کو بھلایا ہے۔ترک اسپیکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے اور وہاں پرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور پوری سیاسی قیادت کو قید کررکھا ہے۔خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی اور عالمی برادری پر دبا ئوڈالا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے لیے فعال کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں