بلاول کے قومی اداروں کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں ہے۔اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔ کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے قومی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں۔ بلاول بھٹو کو عوام کا نہیں، لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں