ٹیکسلا کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کراچی(سی این پی)ٹیکسلا کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، واقعہ اووراسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ٹیکسلا ریلوے سٹیشن کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی پچھلی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی جب ٹیکسلا ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو رحمان بابا کی پچھلی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو کا عمل فورا شروع کر دیا گیا۔مسافروں کو اگلے ڈبوں میں بٹھا کر ٹرین کو پشاور کے لئے روانہ کر دیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق 3 گھنٹے تک ٹریک کو کلیر کر دیا جائے گا، کسی مسافر کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں، حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں