سندھ ہائیکورٹ، متحدہ اور انصافی کامیاب امیدواران کیخلاف دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

کراچی(سی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ،عدالت نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شہزاد اعوان اور ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوارعباس جعفری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت میں دائر کردہ اپیلوں کا تحریری فیصلہ18صفحات پر مشتمل ہے عدالت نے فیصل واوڈا کیخلاف شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی ، پی ٹی آئی کامیاب امیدوارملک شہزاد اعوان کیخلاف دائر درخواست بھی مسترد کر دی گئی، ان کے خلاف اپیل مسلم لیگ ن کے امیدوارصالحین نے دائر کی تھی۔دوسری جانب پی ایس128کے کامیاب امیدوارعباس جعفری کیخلاف درخواست بھی مسترد کر دی گئی، ان کی کامیابی کو پی ٹی آئی امیدوار نصرت انور نے چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں