غیرملکی بینک اکائونٹ ہونے کا انکشاف ، حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

کراچی(سی این پی)غیرملکی بینک اکائونٹ ہونے کے انکشاف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، حلیم عادل شیخ کے خلاف درخواست میں غیرملکی بینک اکانٹ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں ذرائع آمدن چھپائے، گوشواروں میں صاحبزادیوں کے اخراجات کا ذکر نہیں، دونوں صاحبزادیوں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں۔درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکائونٹ کانمبر،تفصیلات بھی پیش کردیں اور کہا حلیم عادل کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا ذکر نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کوڈی نوٹیفائی کیاجائے اور حلیم عادل شیخ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں