زیارت ریذیڈنسی پر حملہ،فیصلہ 14 اکتوبر کو سنایا جائیگا

کوئٹہ (سی این پی)کوئٹہ کی سیشن عدالت نے زیارت ریذیڈنسی پرحملے میں ملوث ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا جو14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رحیم داد خلجی نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت کیس کے تمام فریقین کے بیانات قلمبند کرکے بحث مکمل کرلی گئی ۔کیس کی سماعت کے دوران 3 1ملزمان شامل تفتیش رہے، جن میں سے 11 ملزمان ضمانت پر ہیں۔ کیس کا فیصلہ 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا ، زیارت ریزیڈنسی نذر آتش کرنے کا واقعہ 2013 میں پیش آیا تھا۔چار سال قبل بلوچستان کے علاقے سنگان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ریذیڈنسی حملے میں ملوث کمانڈر اسلم اچھو بھی شامل تھا،12دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں