جے یو آئی ف کا آزادی مارچ،4 مختلف شہروں میں کنٹینر پہنچا دیئے گئے

اسلام آباد (سی این پی )جے یو آئی ف کے رہنما‏مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا تھا.

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا۔

آزادی مارچ کے سلسلے میں جے یو آئی ف کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں .ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے لیے 4 کنٹینرز تیارکئے جا رہے ہیں.مارچ کے تمام کنٹینرز کو بم پروف بھی بنایا جا رہا ہے.ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کنٹینرز کو ملک کے چار مختلف شہروں میں بھی پہنچا دیا گیا ہے.

آزادی مارچ کیلئے کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق چاروں میں سے ایک کنٹینر میں شیشہ لگایا گیا ہے جہاں سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گہ جبکہ تمام کنٹینرز ایئر کنڈشنڈ ہوں گے اور دیگر سہولیات کے علاوہ ہر کنٹینر میں 12 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں