سینیٹر رحمان ملک کی داتا دربار حاضری؛ ملک سلامتی اورکشمیریوں کی بھارتی تسلط، ظلم و جبر سے آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی

لاہور(سی این پی) سینیٹر رحمان ملک کی داتا دربار حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،سینیٹر رحمان ملک نے داتا دربار میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی،سینیٹر رحمان ملک نے کشمیریوں کی بھارتی تسلط، ظلم و جبر سے آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی،داتا دربار کے انتظامیہ نے سینیٹر رحمان ملک کو خوشامدید کہا اور پھولوں کا ہار پہنایا، سینیٹر رحمان ملک نے داتا دربار میں اجتماعی دعا میں بھی شرکت کی،اس موقع پر راہنماء پیپلزپارٹی اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کی زندگیاں راہنمائی کا سرچشمہ ہیں، اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم معاشرے میں امن، امان اور بھائی چارہ قائم کرسکتے ہیں،پورے ملک خصوصاً اہل لاہور کی خوش قسمتی ہے کہ حضرت علی ہجویریؒ داتا صاحب یہاں آرام فرما ہیں؛

اپنا تبصرہ بھیجیں