وزیر اعظم عمران خان آج اپنی 67ویں سالگرہ منائیں گے

اسلام آباد(سی این پی )وزیر اعظم عمران خان آج 67 برس کے ہو گئے ہیں۔عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔عمران خان نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچیسن کالج سے حاصل کی ۔عمران خان نے 18 سال کی عمر میں قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائی جبکہ 10 سال وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہےاور ان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔عمران خان نے 1994 میں کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کے پہلے ہسپتال شوکت خانم میموریل ہسپتال کا سنگ بنیادرکھا۔عمران خان نے 1996 میں اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف بنائی اور اگست 2018 میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں