محصورکشمیری بہن بھائی کس اذیت سے گزر رہے ہیں ہمیں کچھ معلوم نہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد(سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے دو ماہ مکمل ہونے پر محسن پاکستان کی ٹویٹ سامنے آگئی؛ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ دوماہ بیت چکے ہیں ہمارے کشمیری بہن بھائی کس اذیت سے گزر رہے ہیں ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے

انھوں نے کہا کہ 72سال سے پیارے وطن پاکستان کا جھنڈا لپیٹ کر شہادتیں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جاسکتا ہمیں انکے خون کا قرض اتارنا ہے آج نہیں تو کل سہی لیکن ہمیں معافی نہیں ملنے والی کشمیر کو انہوں نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے حفاظت فرض ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں