عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے قابل وزیر اعظم ہے، ہمایوں ایوب بھٹہ اور احسان رشید

برسلز ( سی این پی ) برسلز کی سماجی ٫ کاروباری شخصیات ہمایوں ایوب بھٹہ اور احسان رشید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے زیادہ قابل وزیر اعظم ہیں ان کی قیادت میں پاکستان میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے ،ملک کو کرپشن نے تباہ کردیا تھا مگر اب موجودہ حکومت نے احتساب کا ایک ایسا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی وجہ سے بڑے بڑے مافیا شکنجے میں آرہے ہیں اور عمران خان نے ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے ۔اسی طرح جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ جس دلیری اور جو ا نمردی سے پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور کرپشن فری پاکستان کے سلسلہ میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں