امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی دوسری صدارتی امیدوارالزبتھ ویرن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

واشنگٹن(سی این پی)امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینٹراور صدارتی امیدوارالزبتھ ویرن نے مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں اور مواصلاتی نظام کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔میڈیا کے مطابق الزبتھ ویرن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار پر ہے اور مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مسلسل معطلی اور دیگر پابندیوں پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کیاجانا چاہیے۔ امریکی سینٹردوسری بااثر امریکی سیاستدان ہیں جنہوں نے کشمیر پر اپنی آواز اٹھائی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں