اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن کا قیام

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا جس کا افتتاح آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس ضمن میں معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی زلفی بخاری احسن اقدامات کرتے نظر بھی آرہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسلام آبادمیں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا جس کا افتتاح آج معاونِ خصوصی زلفی بخاری کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں زمین اور جائیدادوں کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستانی شہریوں کے اکثر مسائل ان کی عدم موجودگی کے باعث التوا کا شکار رہتے تھے، پولیس اسٹیشن کھلنے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیرونِ ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حکمرانوں سے بات کی جس کے بعد قیدیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں