مظفرآباد(سی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو مظفرآباد میں تیر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ مظفر آباد کے جیالے دیکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی پی آزاد کشمیرکے زیراہتمام منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تین نسلوں سے آزاد کشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں اور بھٹو خاندان تین نسلوں سے آزاد کشمیر کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ عید کا تیسرا دن کشمیریوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد والوں نے اسلام آباد اور دلی والوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ 25 جولائی کو صرف تیر چلے گا۔انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم نے 11 جماعتوں کے ساتھ مظفرآباد میں جلسہ کیا تھا لیکن ہم نے پی ڈی ایم کے جلسے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔بلاول بھٹو نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم صرف کشمیری عوام کی ڈکٹیشن پر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد کی ڈکٹیشن بھی قبول نہیں ہے.چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم عوامی اور جیالا وزیراعظم بنا کررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ وزیراعظم بنائیں گے جو صرف کشمیر کے عوام کا حکم مانے گا کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کا ساتھ دیا ہے۔بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا مسلم لیگ ن نے مظفر آباد میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزیراعظم نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی بحران کے دوران پیپلزپارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کمزور طبقے کا ساتھ دیتی ہے تو معیشت ترقی کرتی ہے۔
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار
آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
وفاقی پولیس کے اہلکارورں نے شہری کو لوٹ لیا، مقدمہ درج
بھارت اور پاکستان میں پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیر اعلیٰ بننے پر جشن منایا، مریم نواز
ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالناہوگا، صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں روٹی کے نرخ کی نگرانی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے
پاکستان کی ترقی کے لیے کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم