مظفرآباد،ریلی پر فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما عارف مغل سمیت تین افراد زخمی

مظفر(سی این پی)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تحریک انصاف کے رہنما عارف مغل کی ریلی پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں عارف مغل سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں عارف مغل کا بیٹا بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق عارف مغل نےحال ہی میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں