کوریا کی طرز پر ریلوے جدید بنائیں گے،شیخ رشید

سیول (سی این پی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورین کمپنیوں کو ریلوے میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں میں شراکت داری کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بنانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سیول میں جنوبی کوریا کے ہم منصب ہوانگ سیونگ کیو سے ملاقات کی۔کورین وزیرکی جانب سے گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں، ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی سے پشاور ٹریک کو اگلے 5 سال میں ہائی اسپیڈ ٹریک میں تبدیل کررہے ہیں، کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔وزیر ریلوے نے کورین ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دے دی اور کہا کہ کورین کاروباری اور صنعت کار کمپنیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں