ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصولی، وزیر اعظم نے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پرگڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کی شکایات کا کا نوٹس لے لیا، چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرکے ملٹی ایجنسی چیک پوسٹیں بنانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ کراچی طورخم اورکراچی چمن روٹ پرشکایات بڑھتی جارہی ہیں، وزیراعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 5 اکتوبر تک عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر کہاہے کہ وصولی،بھتہ خوری کمزورنگرانی،چشم پوشی کی علامت ہے، اس سے قیمتوں میں اضافہ اورملک کی بدنامی ہوتی ہے۔انھوں نے ان شکایا ت کے خلاف ہر حال میں عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عمل نہ ہونے پرگرائونڈاسٹاف کیخلاف ایکشن لیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ سپروائزری افسراورانتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔وزیراعظم آفس کا یہ بھی کہنا تھاکہ غیرقانونی کرایہ وصولی ایکسائزاینڈڈیوٹی قوانین پرسوالیہ نشان ہے،بادی النظرمیں بھتہ خوری سے حاصل رقوم حکام بالاتک جاتی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پرسختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹوں سے متعلق قوائدوضوابط میں تبدیلی کی جائے۔انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک بھرمیں چیک پوسٹوں کی تعدادکم کی جائے اور تمام ادارے ملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں۔متعلقہ حکام متحرک ہوکراحکامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں، اور مقررہ وقت تک رپورٹ وزیراعظم آفس کوپیش کی جائے بصورت دیگرچیف سیکرٹریز،آئی جیز،ڈی آئی جیزکیخلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں