اسلام آباد(سی این پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے،کشمیریوں کے ماورائے عدالت، جعلی مقابلوں اور تلاش آپریشنز میں قتل میں تشویشناک اضافہ ہوا اور شہداء کی میتیں لواحقین کی مرضی کے بغیر نامعلوم قبروں میں سپرد خاک کی جا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی قابض فورسز نے جعلی مقابلوں میں مزید 6 کشمیری نوجوان شہید کر دیے، فورسز نے آج صبح 19 سالہ طالبعلم کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا، رواں ماہ دسمبر میں 18 معصوم کشمیری شہید کیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ خطے میں اپنا جبر مزید تیز کر دیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں عام شہریوں کی گرفتاریاں، رات گئے چھاپے مارے جاتے ہیں، کشمیریوں کی تذلیل، انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے، کشمیریوں کے ماورائے عدالت، جعلی مقابلوں اور تلاش آپریشنز میں قتل میں تشویشناک اضافہ ہوا، شہداء کی میتیں لواحقین کی مرضی کے بغیر نامعلوم قبروں میں سپرد خاک کی جا رہی ہیں، شہداء کے جسد خاکی نامعلوم قبروں میں دفنانے کا سلسلہ اپریل سے جاری ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رویہ بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کے ذہنی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، بھارتی مظالم، طاقت کا استعمال غیور کشمیریوں کو مرعوب نہیں کر سکتے، کشمیری پوری بہادری سے بھارتی ریاستی دہشتگردی، جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے، اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری سے تحقیقات کروائی جائیں، تحقیقات کے لیے انسانی حقوق کمشنر دفتر 2018، 2019ء کی رپورٹس میں سفارش کر چکا ہے۔
صدر کا دیگر ممالک کیساتھ فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجنئیرز کو اعزازات عطا
ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی
لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی