اسلام آباد(سی این پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 سال میں آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، 20 یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ایچ آر اسکلز پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 1 سال میں آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے سے ایچ آر اسکلز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔وزارت کا کہنا تھا کہ سیلری کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کمپنیوں کو ایچ آر ہائرنگ میں مشکلات ہیں، 20 یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ایچ آر اسکلز پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔بریفنگ کے مطابق 6 ہزار کے قریب آئی ٹی اسٹوڈنٹس کو تربیت دے رہے ہیں۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے ایک پورٹل تشکیل دیا ہے۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 5 سے 6 لاکھ جانے پہچانے فری لانسرز ہیں، اسٹیٹ بینک ان فری لانسرز کو سہولت دے گا جو سافٹ ویئر رجسٹرڈ ہوں گے۔
صدر کا دیگر ممالک کیساتھ فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجنئیرز کو اعزازات عطا
ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی
لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی