گجرات(سی این پی) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں غربت سے تنگ باپ چار بچوں سمیت نہر میں کود گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں غربت سے پریشان باپ چار بچوں سمیت نہر میں کود گیا، شاویز نے 4 بچے موٹر سائیکل پر سوار کرکے نہر میں گرادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے باپ اور تین بچوں کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا جبکہ چوتھے بیٹے کی تلاش کے لیے نہر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے مبینہ طور پر 2 بچیوں کو نہر میں پھینک دیا تھا، بچیوں کی عمریں ساڑھے سات سال اور تین سال تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غربت کے مارے رکشہ ڈرائیور نے سی این جی نہ ملنے پر رکشہ جلادیا، پمپ سے پیٹرول خریدا اور کچھ دور جاکر رکشے پر چھڑکا اور آگ لگائی اور خودسوزی کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنادیا۔خیال رہے کہ غربت اور سماجی تفریق کے سبب ملک میں اس قسم کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں، غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان بھی خودسوزی پر مجبور ہیں۔
