بی جے پی رہنما نے ’’شاہ رخ‘‘ کیخلاف پھر زہر اگل دیا

اترپردیش(سی این پی)اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کیخلاف متعصبانہ بیان دیا ہے۔بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آئے دن ان کے انتہا پسند رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ایسے بیانات اور اقدامات سامنے آتے ہیں اور اس مسلم دشمنی کا معروف بھارتی شخصیات بھی شکار ہوتی رہتی ہیں۔ان دنوں بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ کا مسلمان دشمنی سے متعلق ایک بیان ان دنوں بھارتی میڈیا پر زیر بحث ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں ہندو انتہا پسند یوگی آدتیہ ناتھ شاہ رخ خان کو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں اور ساتھ ہی ہندو کمیونٹی سے ان کی فلموں کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ اتر پردیش کا کہنا تھا کہ کچھ اداکار ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اور بدقسمتی سے ان میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں جو ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر ہندو شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں اور انہیں سنیما میں جاکر نہ دیکھیں تو وہ بھی عام مسلمانوں کی طرح سڑکوں پر آجائیں گے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں وائرل ہوا جب ہندو انتہا پسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔پٹھان آئندہ سال 2023 میں ریلیز ہونا ہے اور اس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے مخالفین اور مداحوں میں بحث چھڑ گئی جس کے بعد بھارتی میڈیا نے واضح کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کا یہ بیان 2015 کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں