نامور گلوکاراور موسیقار فیصل عباس کے نئے گانے “ہے سفرکیسا نہ ہم سفر کوئی ” کو مداحوں نے بے حد سراہا

لاہور(سی این پی)نامور گلوکاراور موسیقار فیصل عباس نے اپنا نیا گانا”ہے سفرکیسا نہ ہم سفر کوئی ” ریلیز کر دیا،تفصیلات کے مطابق سیئاں گانے سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار اور موسیقار نے اپنا نیا گانا”ہے سفرکیسا نہ ہم سفر کوئی ” ریلیز کر دیا جسے انکے مداحوں نے بہت پسند کیا اور سوشل میڈیا پر بھی انکے نئے گانے “ہے سفرکیسا نہ ہم سفر کوئی ” کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے،بھارتی گلوکارہ گوہوگپتا سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر انکے نئے گانے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کئے اور انکے لئے نیک خواہشات اور کامیابی کے لئے دعا کی۔بھارتی گلوکارہ گوہوگپتا کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فیصل عباس کے ساتھ ماضی میں گانا گا چکی ہیں جسے انڈیا اور پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔اس حوالے سے معروف گلوکار فیصل عباس کا کہنا تھا کہ نئے گانے کی پذیرائی اور فنکاروں کے پیغامات پر انکا تہہ دل سے مشکور اور امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح نئے گانے “ہے سفرکیسا نہ ہم سفر کوئی ” کو بھی انکے مداح پسند کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں