واشنگٹن(سی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 2.91 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے۔ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران آئل کی قیمت 107.03 ڈالر فی بیرل تک آگئی تھی تاہم دن کے اختتام تک قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا اور قیمت 111.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد یعنی 3.33 ڈالر کم ہوکر 106.19 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔خیال رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے پیٹرول پر فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دینے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ٹیکس ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار
آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
وفاقی پولیس کے اہلکارورں نے شہری کو لوٹ لیا، مقدمہ درج
بھارت اور پاکستان میں پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیر اعلیٰ بننے پر جشن منایا، مریم نواز
ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالناہوگا، صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں روٹی کے نرخ کی نگرانی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے
پاکستان کی ترقی کے لیے کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم