2 ماہ بعد ڈالرکی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک دن میں 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا

کراچی(سی این پی)انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہوگیا ۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 50 پیسےکا ہو گیا۔یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سےزیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ساڑھے6 روپےکم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں