اسلام آباد (سی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کی آواز بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے ، وزیراعظم ہر فورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہے ہیں اور مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارتی جبر سے نجات اورکشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم و ستم کو للکار رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمزمیں مضمون ہویاشمالی امریکامیں خطاب ، وزیراعظم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میںمعاون خصوصی نے کہا دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کے تقدس کوبچانے میں کردار اداکرے، سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی آمد وزیراعظم کی ذات پراعتماد کا اظہار ہے، وزرائے خارجہ کاکشمیر کی صورتحال پر آناان کی تشویش کا مظہر ہے اور معاملے کی مسلمہ متنازع حیثیت کا ثبوت ہے۔
