اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج اکتیسواں دن ہے، سرینگر کے میئر جنید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، عرب دنیا کے 2 وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں ہیں کشمیر پر بات ہوگی۔ ہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں