ویانا(سی این پی) چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم نے نیوکلیئر سکیورٹی کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے جامع جوہری سکیورٹی نظام بنایا ہے اور پاکستان مزید جوہری توانائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ویانا میں 66 ویں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن راجہ علی رضا انور نے کی۔چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج محدود کرنےکے لیے پاکستان اقدامات کر رہا ہے، عالمی مسائل عالمی حل کے متقاضی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان مزید جوہری توانائی حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ڈاکٹر علی رضا انور نے مزید کہا کہ کووڈ 19 وبا نے دنیا کو زونوٹک بیماریوں کے بڑھتے خطرات سے آگاہ کر دیا ہے، ہم نے آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام سے کافی فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سکیورٹی کو قومی ذمہ داری سمجھتا ہے اور اسی مقصد کے لیے ہم نےجامع جوہری سکیورٹی نظام بنایا ہے اور جوہری سکیورٹی کے شعبوں میں عالمی ایجنسی کی مدد اور تعاون کو سراہتے ہیں۔
لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، مزار اقبالؒ پر حاضری
ایل این جی ریفرنس، شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت ملتوی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم