پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ ڈاؤن،صارفین کو پریشانی کا سامنا

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔صارفین کو ایپ کے استعمال میں مسئلے در پیش ہیں جس کے تحت وہ گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ متعدد صارفین کوانفرادی طور پربھی پیغام بھیجنے میں مشکلات کا سامناہے۔علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسئلے ہورہے ہیں۔اب واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنے ہے تاہم سروسز کب تک بحال ہوں گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں