کھیلوں کی دنیا سے خوشخبری ، پاکستان کے لئے اہم اعزاز

اسلام آباد(سی این پی)ورلڈ فیڈریشن آف سیلف ڈیفنس نے پاکستان کو نمائندگی دے دی،ڈبلیو ایف ایس اے پی اے کے مایہ ناز کراٹے انسٹرکٹر اور انٹرنیشنل کراٹے پلیر محمد عدنان اسلم کو پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے.عدنان اسلم بلیک بیلٹ فور ڈان ہیں اور ورلڈ گوجوریو کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ کراٹے جج اور ایشین کراٹے میڈلسٹ ہیں. پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ ریفری /جج بھی ہیں .عدنان اسلم کےوسیع تجربہ اور ان کی سیلف ڈیفنس کے شعبہ میں خدمات کے پیش نظر انہیں عالمی تنظیم کا کنٹری ریپ مقرر کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں