ایم او آئی ٹی اور آئی ٹی یو کے زیر اہتمام پاکستان آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلوژن ویک کا انعقاد

اسلام آباد(سی این پی) آسٹریلیا کی حکومت کے تعاون سے پاکستان میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کی جانب سے پاکستان-آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلوژن ویک کا انعقاد ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے پاکستان-آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلوژن ویک کا افتتاح کر تے ہو ئے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈیجیٹل مہارتوں، لیڈر شپ پروگرام کے ذریعے کیریئرکے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستان اور ایشیا پیسفک خطے میں آئی سی ٹی پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے گا ۔ انہوں نے پی ٹی اے، ہواوے اور ٹیلی کام آپریٹرز سمیت پی ٹی سی ایل، جاز، ٹیلی نار، یوفون اور دیگر کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ITU APAC- مسز اتسوکو اوکوڈا نے آئی ٹی کی وزارت اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدام اور انتظامات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی خصوصی معاون شزاہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل انقلاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ مکینیکل اور اینالاگ الیکٹرانک ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل الیکٹرانکس کی طرف تبدیلی 20ویں صدی کے نصف آخر میں شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔ انہوں نے پی ٹی اے، یو ایس ایف اور ہواوے کیساتھ ساتھ بہت سی دیگر تنظیموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس ،سی ایس اواور سی ٹی او ہواوے نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ قائم مقام ڈپٹی ہیڈ آف مشن، آسٹریلین ہائی کمیشن ایشلی لائٹ نے ہائی کمیشن کی طرف سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کا عہد کیا ۔پاکستان-آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلوژن ویک میںمحکمہ انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، علاقائی ترقی، کمیونیکیشنز اینڈ دی آرٹس (DITRDCA) نے نمائندگی کی ۔آئی سی ٹی ڈے میںنوجوان خواتین کو اپنے کیریئر کو فعال کرنے میں مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ۔آج تک 377,000 نوجوان خواتین نے دنیا بھر کے 171 ممالک میں آئی سی ٹی کے عالمی دن کی 11,400 سے زیادہ تقریبات میں حصہ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں