چین کا بیرون ملک سے آنیوالے افراد کیلئے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

بیجنگ(سی این پی)چین نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا سلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔کچھ ماہ پہلے بیرون ملک مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت تین ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ اور پچھلے ماہ یہ مدت پانچ روز کر دی گئی تھی۔واضح رہے کہ چین میں بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں