ازبکستان میں 19 بچوں کی موت، دوبھارتی سیرپ غیر معیاری قرار

نیویارک(سی این پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ازبکستان میں اموات کے بعد کھانسی کے دو بھارتی سیرپوں سے خبردار کردیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ (AMBRONOL) اور (DOK-1 Max) کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔یہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیار کرتی ہے جسے اب عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ لیبارٹری کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دونوں مصنوعات میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے تاہم بھارتی کمپنی نے عالمی ادارہ صحت کو فی الحال ان دونوں سیرپ کی کوالٹی سے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں دسمبر 2022 میں اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 19 بچوں کی موت ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں