ووٹ کو عزت دو سے زیادہ کارکن کو عزت دوکی مقبولیت——- وسیم اشرف عباسی

ن لیگ راولپنڈی کے زندہ دِل کارکن ضلع سطح پر موروثی قیادت متعارف کرانے پر بغاوت پراُتر آئے، مریم نواز کی موجودگی میں مقامی قیادت کے خلاف زبردست نعرے بازی وہیں کارکنوں کو اس ہال تک نہیں جانے دیا گیا جہاں اجلاس کا انعقاد کر رکھا تھا ،مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارکنوں سے براہ راست رابطہ کر تے ہوئے ٹکٹوں کی میرٹ پر تقسیم کی یقین دہانی کرائی جسے ان کا دانش مندانہ فیصلہ قرار دیا جارہا ہے ۔اگر دیکھا جائے تو ن لیگ کی ہر مشکل گھڑی میں پارٹی اور میاں نواز شریف کیلئے کارکن ہی میدان عمل میں ہوتے ہیں وہیں انہوں نے پارٹی سے وفاداری نبھاتے ہوئے اختلاف کے باوجود ملک ابرار اور حنیف عباسی کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کیاان میں سے کئی کارکنان مقامی قیادت سے زیادہ پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات رکھتے ہیں لیکن انہوں نے پارٹی سے کبھی بھی اپنے لئے کچھ نہیں مانگا وہ صرف میاں محمد نواز شریف کی محبت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن آج راولپنڈی کی قیادت نے اس اجلاس میں شریک ہونے والے کارکنوں کے تعارف کے بجائے انہیں اجلاس ہال تک رسائی نہیں دی اور اجلاس میں جانے کیلئے کارکنوں کیلئےتمام داخلی راستے بند کر دئے گئے اور اجلاس میں اپنے نئی نسل کو متعارف کرانے کیلئے ایک بار پھر کارکنوں کا سہارا لے کراپنے جانشینوں کا تعارف کرایا گیا لیکن زندہ دل کارکنوں نے آج راولپنڈی کی قیادت کرنے والوں کو مرکزی قیادت کے سامنے آئینہ دکھا دیا ،وہیں اجلاس میں شریک راولپنڈی سے سابق امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان اور سابق ایم این اے شکیل اعوان ،حنیف عباسی کے خلاف کھل کر اظہار کیا اور مریم نواز شریف کو باور کرایا موصوف ہمیں کسی بھی شہر کے اجلاس اور پارٹی سرگرمیوں میں دعوت نہیں دیتے وہیں دیگر پارٹی عہدیداروں نے پارٹی کی دھڑبندی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ن لیگ راولپنڈی کے حوالے سے پچھلے ایک ماہ سے جو دھڑہ بندی کی خبریں گردش کررہی تھی وہ آج کھل کرراولپنڈی سٹی اور کینٹ کے عہدیداروں اور قیادت کے حوالے سے سامنے آگئیں وہیں کارکنوں نے بھی قیادت کے سامنے کھل کر اظہار کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا. ن لیگ راولپنڈی کی عہدیداروں کی اپنی ذاتی انا پرستی اور پروٹوکول اور مرکزی قیادت کے سامنے ایک دوسرے کو پنڈی کا سرخیل ثابت کرنےاور ون مین شو کیلئے پارٹی کو سخت نقصان پہنچایا گیا .ن لیگ ضلع راولپنڈی کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا آج اس ضلع میں ن لیگ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرح کینٹ سمیت سٹی میں کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری راولپنڈی کی قیادت کرنے والے پنجاب کے سنیئر نائب صدر حنیف عباسی اور ڈویژنل صدر راولپنڈی ملک ابرار کو الزام دیا جارہا ہے اور کچھ دیگر عہدیدار ہیں اوراس کے علاوہ دیگر شہر کے کچھ سابق ایم این ایز اور یونین کونسل چیئرمین بھی گروپوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور آج کارکنوں نے ان کی اس نااہلی پر اس وقت سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جب حنیف عباسی اور ملک ابرار نےاپنے ہی خاندان اور اپنے نئی نسل کا تعارف مریم نواز شریف سے کرانے کیلئے پارٹی ورکرز کے نام پر اجلاس رکھا لیکن یہ اجلاس ورکرز اجلاس نہ تھا بلکہ نئی نسل کا مرکزی قیادت سے تعارفی اجلاس تھا ، مقامی قیادت کی اس بدنیتی پر کارکنوں کو عزت دو کا مطالبہ کیا گیانہ کہ مورثی سیاست کو عزت دو اور آج مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی طرف سے ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے سنیئر نائب صدر محمد حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس عباسی کو کارکنوں کی مداخلت شور مچانے پر ہال سے باہر نکال دیا. تھوڑی دیر میں عباسی صاحب اپنے بیٹے کو لینے کے لئے ہال سے باہر آئے حماس عباسی کو اپنے ساتھ دوبارہ ہال میں لے کر گئےکارکنوں نے نعرے لگائے کہ ورکر کو عزت دو . مسلم لیگ نون لندن کے صدر ناصر بٹ کے بھائی عبداللہ بٹ کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ان سے پوچھنے پر پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ ملک ابرار کے کہنے پر ان کا نام لسٹ سے نکالا گیا ہے دوہرا معیار قائم کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کے لیے میاں نواز شریف سے لوکل قیادت کی شکایت کی جائے گی .احتجاج کرنے پر عبداللہ بٹ کے بھائی شعیب بٹ تھوڑی دیر میں ان کو بھی اپنے ہمراہ ٹکٹ ہولڈر وں کے اجلاس میں لے گئے مریم نواز کی واپسی پر کارکنوں نے نعرہ بازی کی وہیں ن لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی کے ذمہ داران مستعفی ہوئے عہدوں کو چھوڑنے والوں میں صدر سید عاطف شاہ مہدی عباسی اور درجن بھر عہدیدار شامل ہیں اور استعفی دینے والوں نے واضح لکھا چوہدری سرفراز افضل کی غلط پالیسوں اور ناروا سلوک کی وجہ سے استعفے دینے پر مجبور ہوئے ہیں اور احتجاجی نعرے کارکنوں کو عزت دو کےلگاتے رہے.اس کے بعد مریم نواز نے ان کارکنوں سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ میرٹ پر کام ہو گا اور کارکنوں کی عزت کا خیال کیا جائے گا آئے گا اس لئے میں راولپنڈی میں ہوں آج ن لیگ کے کارکنوں نے قیادت کے سامنے زندہ دلی کی نئی مثال قائم کی جو ن لیگ کی قیادت کیلئے بھی ایک پیغام ہے سلیکشن نہیں میرٹ اور کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔ووٹ کو عزت دو کے بعد ن لیگ میں کارکن کو عزت دو کا نعرہ سوشل میڈیا سمیت ضلع راولپنڈی شہر میں گونجنے لگا وہی اس نعرے نے ووٹ کو عزت دو سے زیادہ مقبولیت حاصل کر لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں