پاک روس معاہدہ، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدےگا

کراچی(سی این پی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ روس سے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدےگا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیاء سستی ہوتی ہیں، پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا، سستا قرض اسکیم میں 600 ارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کے لیےگیس نہیں ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزر سیکٹرکو دیتا ہے، گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف کر دیے ہیں،گیس کا جتنا بل غریب دےگا اس سے چارگنا بل امیر دےگا، مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں