بھارتی کمپنی کا ملازمین کو نیند کا تحفہ

نئی دہلی(سی این پی ) دنیا بھر میں نیند کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو نیند کا ہی تحفہ دے دیا۔دفاتر ، کمپنی یا دیگر کام کرنیوالی جگہوں پر ملازمین کو بونس، انکریمینٹ اور سالانہ چھٹیوں کے علاوہ کئی دیگر مراعات دی جاتی ہیں لیکن بھارت میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ایسا سرپرائز دیا کہ ملازمین سمیت دنیا بھر میں لوگ اس کے بارے میں جان کر حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کی ایک کمپنی نے آج کے دن ملازمین کو کھلی چھوٹ دی ہے کہ وہ جتنا چاہے سو سکتے ہیں اور چاہیں تو چھٹی بھی کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ تمام ملازمین کو نیند کے عالمی دن پر آرام کے لیے چھٹی کی اجازت دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل کی تصویر دیکھ کر لوگ نہ صرف حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ کمپنی کی اس پالیسی کو سراہا بھی جارہاہے ۔کمپنی نے گزشتہ برس ملازمین کیلئے Right to Nap policy یعنی کام کے دوران 30 منٹ کے وقفے کی بھی پالیسی متعارف کروائی تھی ۔واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں نیند کا عالمی دن منایاجارہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں