سری لنکا کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

کولمبو(سی این پی) بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں آئی ایم ایف کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی پہلی قسط سری لنکا کو مالی نظم و ضبط اور گورننس بہتر بنانے میں مدد دے گی۔سری لنکن صدر نے کہا کہ حکومتی حکام آئی ایم ایف کی دوسری قسط کے لیے مالیاتی ادارے کے حکام سے اپریل کے تیسرے ہفتے میں بات چیت شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکج کم شرح سود کے قرض اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گا جس سے حکومت کوایک نئی معاشی سمت کے لیے اعتماد ملے گا۔عالمی مالیاتی ادارے نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے جس کے بعد سری لنکا کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی فنڈ ملنے کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں