ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

واشنگٹن(سی این پی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردجرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق گرینڈ جیوری ٹرمپ پر فردجرم سے متعلق ووٹنگ آج کر سکتی ہے۔ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے سے متعلق پولیس ہائی الرٹ ہے اور نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حامیوں کو احتجاج کی کال دی تھی، ٹرمپ کے 40 کے قریب حامیوں کی جانب سے فلوریڈا میں ریلی نکالی گئی ہے۔ ادھر نیو یارک سٹی میں ٹرمپ کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں