پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

لاہور(سی این پی) پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کیلئے سینئر قانون دان اظہر صدیق نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا 22 مارچ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف اور توہین عدالت ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے ہیں، سپریم کورٹ اس حوالے سے واضح حکم دے چکی ہے، 8 اکتوبر تک الیکشن ملتوی کرنا آئین اور الیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔

متن میں مزید لکھا کہ الیکشن شیڈول واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، اگر الیکشن کمیشن نے فیصلہ واپس نہ لیا تو اعلیٰ عدالتوں میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔سینئر قانون دان اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 30 اپریل کو ہی الیکشن کرانے کے لئے انتظامات مکمل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں