امریکی کانگریس میں یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش

واشنگٹن(سی این پی) امریکی کانگریس میں 23 مارچ یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد ریاست نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس مین جمال باؤمن نے پیش کی۔قرارداد پیش کرنے کے بعد کانگریس میں جمال باؤمن نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی، کانگریس مین نے رمضان کی مبارکباد بھی دی، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کا قرارداد پیش کروانے میں اہم کردار ہے۔پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے امریکی کانگریس میں قرار داد پیش کرنے پر جمال باؤمن کا شکریہ ادا کیا، ایڈوکیسی گروپ کے علی رشید نے بھی اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں